ملک میں اظہار رائے کی مکمل آزادی ہے، شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک میں اظہار رائے کی مکمل آزادی ہے، ہماری حکومت میڈیا کی تعمیری تنقید کا خیر مقدم کرتی ہے۔

پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئےوزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت اور میڈیا کے درمیان تعلق باہمی اعتماد پر مبنی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک میں مکمل اظہارِ رائے کی آزادی ہے اور ان کی حکومت کا یہ ماننا ہے کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے،حکومتی پالیسیوں پر تعمیری تنقید گورننس کی بہتری کے لئے اہم ہے ۔

 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی عالمی سطح پر شناخت بحال ہو چکی ہے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے فوائد اب نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ اڑان پاکستان کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ مقامی طور پر تیار کردہ پاکستان کی ترقی کا منصوبہ ہے، پاکستان کی ترقی جہاں روکی گئی تھی وہیں سے شروع ہو چکی ہے، وطن کی معاشی سلامتی کیلئےاپنی سیاست کی قربانی دی۔

 

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والوں کو ملک کی ترقی اور معاشی استحکام ہضم نہیں ہو رہے، وزیر اعظم نے اس موقع پر اپنی حکومت کی اچھی کارکردگی کو اجاگر کیا۔

Copyright © 2025 JAAG DIGITAL. All Rights Reserved