مقبول ترین
عمران خان مائنس نہیں ہو سکیں گے، رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان مائنس نہیں ہو سکیں گے، سیاستدان اس طرح مائنس نہیں ہوتے، پچھلے ستر سال دیکھ ہیں، مائنس ہونا ہوتا تو ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر، نوازشریف مائنس ہو چکے ہوتے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اس ملک میں نظام ایک ہی ہے، جب پی ٹی آئی حکومت میں تھی تب بھی وہی نظام تھا جو آج ہے، ایسے ہی ہم ایک دوسرے کو طعنے دیتے رہتے ہیں، پی ٹی آئی کی بری بات یہ ہے کہ یہ دوسری سیاسی جماعت کی موجودگی کو تسلیم نہیں کرتے۔ تحریک انصاف دس دن بعد بھی مذاکرات کرے تو حکومت تیار ہوگی۔
جس اسٹریٹجی پر پی ٹی آئی عمل کر رہی ہے اس سے تو عمران خان کی کامیابی ممکن نہیں ہے، لیکن جہاں تک مائنس ہونے کا تعلق ہے، عمران خان مائنس نہیں ہو سکیں گے، مائنس لوگ اس طرح سے نہیں ہوتے، پچھلے ستر سال دیکھ ہیں، مائنس ہونا ہوتا تو ذوالفقار علی بھٹو،بے نظیر،نوازشریف مائنس ہو چکے ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان جب سے جیل میں ہیں میں نے ان پہ کوئی گولہ باری نہیں کی، سیاستدانوں کو ڈائیلاگ میں رہنا چاہیے ڈیڈلاک میں نہیں جانا چاہیے،انہوں نے کہا کہ اگر یہ 9 مئی کو ہی سمجھ جاتے تو 26 نومبر نہ آتا،اب بھی سمجھ نہیں آئی تو 8 فروری کو آکے دیکھ لیں، جلسہ تحریک انصاف کا حق ہے، لیکن ان کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے، جلاؤ گھیراؤ ان کا حق نہیں ہے۔
تحریک انصاف والے ڈیل مانگ رہے ہیں لیکن وہ کسی اور سے مانگ رہے ہیں، میں انہیں سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں کہ بھلے کسی اور سے ڈیل ملے لیکن ہمارے ذریعے ہی ملے گی۔