لوگوں کو میرے اس عمر میں بھی پر کشش نظر آنے سے جلن ہوتی ہے، فیصل رحمان

اداکار فیصل رحمان کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ لوگوں کو میرے اس عمر میں بھی پر کشش نظر آنے سے جلن ہوتی ہے۔

اداکار فیصل رحمان نے شادی نہ کرنے کے سوال پہ کہا کہ ایک وقت تھا جب میری خواہش تھی کہ کوئی میرے ساتھ رہےمیری زندگی میں شامل ہو جس سے اپنا دکھ سکھ بانٹ سکوں لیکن اب ایسی خواہش کا احساس نہیں ہوتا، مجھے کمٹمنٹ فوبیا ہےلیکن اب سنگل زندگی سے مطمئن اور تنہائی میں خوش ہوں، شادی کی خواہش بھی دل سے ختم ہو چکی ہے۔

 

کاسٹنگ کاؤچ کلچریعنی کیریئر حاصل کرنے کے لیے جنسی روابط اور جنسی پیش کش پر بات کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ یہ چیز ہمارے زمانے میں بھی تھی اورآج بھی ہوتی ہے، یہ صرف پاکستانی انڈسٹری نہیں بلکہ دنیا بھر کی شوبز میں ہوتا ہے اور میرے خیال میں اس میں کوئی برائی نہیں، اگر کسی کو اس میں برائی نظر آتی ہے تو اس بزنس میں نہ آئے۔

 

اداکار کو چند روز قبل بغیر شرٹ کی وڈیو پہ سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس سوال کے جواب میں فیصل رحمان نے کہا کہ یوں لگتا ہے جیسے لوگوں کو میرے اس عمر میں بھی پر کشش نظر آنے سے جلن ہوتی ہے۔

 

 

Copyright © 2025 JAAG DIGITAL. All Rights Reserved