مقبول ترین
ابصار عالم کے مالکوں اور مالکن کی حکومت ختم ہو جانی ہے۔ آفتاب اقبال
ابصار عالم بدقسمتی سے اپنے آقاؤں کی طرح انپڑھ ہیں، باقاعدہ نیم خواندہ ہیں، اپنے آپ کو گروم کرنا پسند ہی نہیں کرتے۔ آفتاب اقبال کی وڈیو سوشل میڈیا پہ وائرل
اینکرپرسن اور سابق چئیرمین پیمرا ابصار عالم نے آفتاب اقبال پرآپ نیوزاور انڈس نیوز چینلز کےحوالے سےسنگین الزامات عائد کئے تھے، جس پر آفتاب اقبال نے یوٹیوبر و صحافی صبیح کاظمی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا تھا کہابصار عالم کا مسئلہ صرف اپنے آپ کے ساتھ ہے، ابصارعالم عمر اور اخلاق باختگی کے جس حصے میں پہنچ چکے ہیں، اس میں یہ سب کچھ نیچرل ہے۔
آفتاب اقبال کا کہنا تھا کہ مجھےاب ان سے ہمدردی ہے اور ان پر رحم آ رہا ہے، اس لئے کہ وقت ختم ہو رہا ہے، کل کلاں انکے مالکوں اور مالکن کی حکومت ختم ہو جانی ہے، پھر کیا ہوگا ؟ اس دور میں جو بنانا تھا، چاہے وہ اسٹیٹس ہی بنانا تھا( چلیں پیسے نہ بناتے ہوں گے بے چارے) کچھ لوگوں کو اسٹیٹس کا کیڑا ہوتا ہے کہ پہلے پیمرا کا چئیرمین رہا تو اب کسی کمپنی جیسے پی آئی اے کا ہی ہیڈ لگا دیتے یا ٹوورزم میں اٹکا دیتے، پی آئی ڈی میں گھسیڑ دیتے، وہ بھی نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ابصار عالم جیسوں کو پتہ ہے کہ جب سوسائٹی میں شعور آ جاتا ہے اورمیڈیا ہاؤسزکو بھی انکی سمجھ آ گئی ہے، انہیں کوئی کیبل ٹی وی والا، جو ریڑھیوں پہ اپنا کام کرتے ہیں وہ بھی نوکری نہیں دے گا۔
انکا کہنا تھا کہ ابصار عالم کا اپنی محنت سے بنایا ہوا ایسا کچھ نہیں ، جو خود اپنا کنٹنٹ پروڈیوس کر کے کیا ہو،کوئی یوٹیوب چینل نہیں کہ جسے شو کریں کہ میں نے کسی چینل کسی نیٹ ورک پہ انحصار نہیں کیا، میں اپنے زور باز سے یہ بنایا ہے، میرے پاس خبر ہوتی ہے میں اس پہ بحث مباحثہ کرتا ہوں۔