مقبول ترین
ٹرمپ دھماکے دار آغاز کے لئے تیار، پہلے دن 200 ایگزیکٹو آرڈر جاری ہونگے
امریکہ کو ایک بار پھر عظیم بنانے جارہے ہیں۔ ملک کو بدنام اسٹیبلشمنٹ سے نجات دلائیں گے۔ نو منتخب صدر ٹرمپ
نو منتخب صدر ٹرمپ حلف اٹھانے کے دن 200 سے زائد ایگزیکٹو اقدامات پر دستخط کریں گے، جو پالیسی کے اہم نکات کا پہلا مرحلہ ہوگا، جو بارڈر سیکیورٹی، توانائی، امریکی خاندانوں کے لیے زندگی کے اخراجات میں کمی، وفاقی حکومت میں ڈی ای آئی پروگراموں کا خاتمہ اور دیگر اہم امور پر مرکوز ہوگا،
ٹرمپ پہلے دن “کیچ اینڈ ریلیز” ختم کریں گے، تمام آف شور ونڈ لیزز کو روکیں گے، الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی کو ختم کریں گے، گرین نیو ڈیل کو ختم کریں گے، پیرس کلائمیٹ معاہدے سے دستبردار ہو جائیں گے اور وفاقی بیوروکریسی پر صدارتی کنٹرول کے لیے اہم اقدامات اٹھائیں گے۔
پہلے دن، صدر منتخب امریکی سرحد پر ایمرجنسی کا اعلان کریں گے، سرحد کو تمام غیر قانونی تارکین وطن کے لیے بند کر دیں گے۔
امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ٹرمپ “وفاقی حکومت کے اسلحہ بندی” کا خاتمہ کریں گے، “آزادی اظہار رائے کی بحالی” کریں گے اور “وفاقی سنسرشپ کا خاتمہ” کریں گے۔
ٹرمپ اپنے پہلے دن 51 قومی سلامتی کے افسران کے لیے سیکیورٹی کلیئرنس معطل کریں گے جنہوں نے 2020 کے صدارتی انتخابات سے پہلے ہنٹر بائیڈن کے لیپ ٹاپ کے بارے میں “جھوٹ بولا” تھا۔
دوسری جانب ٹرمپ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کل ٹیلی ویژن دیکھنے میں بہت مزہ آئے گا، انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن میں بڑی مشکل سے کامیابی حاصل کی ہے، امریکہ کو ایک بار پھر عظیم بنانے جارہے ہیں۔ملک کو بدنام اسٹیبلشمنٹ سے نجات دلائیں گے۔
ٹرمپ نے کہا کہ وہ 1963 میں صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کریں گے، جو کہ لاتعداد سازشی نظریات کا موضوع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ 1968 میں سینیٹر رابرٹ کینیڈی اور شہری حقوق کے رہنما مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے قتل سے متعلق فائلوں کے ساتھ بھی یہی کریں گے۔