مقبول ترین
آج پاکستان میں آزادی اظہارِ رائے ختم ہو گئی، محمد مالک
سینئر صحافی محمد مالک نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل نیشن بل کے بعد سینیٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ محض پندرہ منٹ میں منظور کر لیا، آج پاکستان میں آزادی اظہارِرائے ختم ہو گئی، ان دو بلوں کا مجموعہ یقینی بناتا ہے کہ کوئی بھی، صحافیوں کو چھوڑیں، کوئی بھی آزادانہ سوچ یا بول نہیں سکے گا۔
پیکا ترمیمی بل پر محمد مالک نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ اب صرف صدر زرداری سے امید ہے کہ وہ ان بلوں کو دوبارہ غور کے لیے واپس بھیجیں اور حکومت کو اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت پر مجبور کریں تاکہ ایک معقول قانون تیار کیا جا سکے لیکن اسکا امکان نہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ایسے قوانین پہلے فوجی آمر بناتے تھے لیکن اب فارم 47 سے اقتدار میں آنے والے مطلق العنان، جابر لا رہے ہیں، انہیں شاید اندازہ نہیں کہ ایک بار جب وہ اپوزیشن میں ہوں گے تو خود ایسے سخت قوانین منظور کرنے کی قیمت چکائیں گے،لیکن یہ جعلی نمائندے آسانی سے سبق نہیں سیکھتے۔
انہوں نے کہا کہ اس حکومت کو شرم آنی چاہیے، اور ہر اس شخص کو شرم آنی چاہیے، جس نے ان قوانین کو منظور کرانے میں مدد کی، ہم صحافی اس بدمعاشی کو قبول نہیں کریں گے اور نتائج سے قطع نظر اس کا ہر ممکن طریقے سے مقابلہ کریں گے۔
After Digital Nation bill . Senate passes PECA amendment Act in mere 15 minutes. Free Speech died in Pakistan today. The combo of these two bills ensures that nobody, forget just journalists, will be able to think or speak freely anymore. The only hope now lies with President…
— Mohammad Malick (@MalickViews) January 28, 2025