گُڈ لُکنگ ہونے کی وجہ سے سینئر کھلاڑی مجھ سے جیلس ہوتے تھے ، احمد شہزاد

سابق کرکٹر احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ گڈ لکنگ ہونے اور اچھا دکھنے کا مجھے کافی بڑا نقصان پہنچا ہے، سینئر اور سابق کھلاڑی باقاعدہ اس چیز سے حسد کرتے تھے۔

احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر احمد شہزاد نے کہا کہ گڈ لکنگ کا مجھے نقصان بڑا ہوا ہے، ہماری فیلڈ ایسی ہے کہ اگر آپ تھوڑے بہت اچھے دیکھنے والے ہیں، حالانکہ پتہ نہیں تھا ان چیزوں پہ پاکستان میں لوگ جج کئے جاتے ہیں، ہمارے سینئر کھلاڑی اور خاص کر سابق کھلاڑی وہ بدوبدی اس چیز سےجلنے لگ جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر آپ تھوڑے اچھا دکھتے ہیں، پہننا آتا ہے بولنا آتا ہے تو آپ کی وہاں وہاں سے دشمنی ہو جاتی ہے جہاں کا آپ سوچ بھی نہیں سکتےاورمیں اس کا نشانہ بنا ہوں، یہ صرف میں اپنا دفاع نہیں کر رہا ہوں بلکہ باقی بھی لوگ جن کی فین فالوؤنگ بن رہی ہوتی ہے لوگ تعریف کر رہے ہوتے ہیں تو یہ (ہماری فیلڈ میں) پسند نہیں کیا جاتا۔

 

احمد شہزاد نے کہا کہ جب ٹویٹر آیا تو میں، شاہد بھائی اور شعیب ملک نے اکاؤنٹ بنائے اور اعتراف کرتا ہوں ہم نے اسے بڑے گندے طریقے سےشروع کیا، جیسے میچ ہار بھی رہے ہیں تو تصویریں لگا رہے ہیں تو سینس نہیں تھی لیکن ایک وقت کے بعد یہ چیزیں پتہ لگتی ہیں اور ہمارے اس وقت کوئی ایجنٹ بھی نہیں تھے۔

 

چیئرمین کرکٹ بورڈ کے سوال پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا کسی کو پتہ ہے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا چیئرمین کون ہے؟ جنوبی افریقہ کا کون ہے؟ویسٹ انڈیز کا چیئرمین کون ہے؟ یہ پاکستان واحد ملک کے جس کے چیئرمین کی آپ ہر روز ایک خبر پڑھیں گےہر روز اسے چینل پہ دیکھیں گے کیونکہ ان کو میڈیا پہ آنے کاشوق بہت ہوتا ہے، یہ افسوسناک امر ہے پاکستان کا کہ اتنی جلدی کھلاڑی نہیں بدلتے جتنی جلدی چیئرمین بدل دیتے ہیں،سیاسی مداخلت کی وجہ سے نئے چیئرمین آتے ہیں اور پھر سارے کا سارا عملہ اور سار ے منصوبے زیرو پہ چلے جاتے ہیں اور وہ اپنے لوگوں کے ساتھ اپنے نئے منصوبے شروع کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ پاکستان کرکٹ مشکل میں ہے۔

 

پی ایس ایل کے حوالے سے انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ ہوتا تو آج پی ایس ایل کا یہ حال نہ ہوتا،پھر کہتے ہیں آپ نے اس کے خلاف بولنا نہیں ہے یہ ملکی برانڈ ہے، آپ دیکھیں کوئی بھی میڈیا والا اس کے بارے میں بات نہیں کرتا، آپ کے ملک میں سارے ریٹائرڈ کھلاڑی کھیلنے آتے ہیں،آپ بنگلہ دیش لیگ کے کھلاڑی اٹھا کے دیکھ لیں کون آ رہے ہیں اور یہاں دیکھ لیں، کھلاڑیوں سے ہی پتہ چلتا ہے کون سی لیگ اوپر کون سی نیچے ہے۔

Copyright © 2025 JAAG DIGITAL. All Rights Reserved