مقبول ترین

پرویز خٹک کی وزارت داخلہ میں انٹری؟ محمد ملک کی بڑی خبر

سینئر صحافی و اینکر پرسن محمد مالک نے کہا ہے کہ پرویز خٹک اس وقت ایکٹو ہیں، وہ کوشش کر رہے ہیں کہ وفاقی حکومت کی وزارت داخلہ میں مشیر لگ جائیں۔

سینئر صحافی محمد مالک نے انکشاف کیا ہے کہ پرویز خٹک اس وقت ایکٹو ہیں،وہ کوشش کر رہے ہیں کہ وہ وفاقی حکومت میں وزارت داخلہ میں مشیر لگ جائیں، اس سلسلے میں پرویز خٹک کی محسن نقوی سے ملاقاتیں بھی ہو چکی ہیں، ان کا اصرار ہے کہ میں صرف خیبرپختوا کے داخلہ والے معاملات میں کام نہیں کروںگا ، ان کی ڈیمانڈ ہے کہ مجھے صوبے سے متعلق سارے وفاقی اختیارات کی طاقت دی جائے ،محمد مالک کے مطابق وہ صوبائی حکومت کے لئے مشکلات پیدا کرنا چاہتے ہیں،لیکن فی الحال وہ کردار وہاں امیر مقام کے پاس ہےتو بات ابھی تک آگے نہیں بڑھ سکی۔

 

اس سے پہلے گزشتہ روز یہ خبر رپورٹ ہوئی تھی کہ پرویز خٹک نے ایک بار پھر سیاست میں انٹری کی تیاری کر لی ہے، انٹری مانکی شریف میں جلسے میں اعلان سے کی جائے گی،ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پرویز خٹک اور ان کے بھائی لیاقت خٹک میں تمام اختلافات ختم ہو گئے ہیں، اور دونوں نے اپنے پرانے ساتھیوں کو دوبارہ موبلائز کرنا شروع کردیاہے۔

 

دوسری جانب محمد مالک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی وہ ساری قیادت دوبارہ سامنے آرہی ہے اور عہدے ملنا شروع ہو رہے ہیں جنہیں دیوار سے لگایا گیا تھا، جن میں جنید اکبر اور شکیل خان شامل ہیں، محمد مالک کے مطابق شکیل خان کی کابینہ میں واپسی ہو رہی ہے اور شاید ان کو ہوم ڈیپارٹمنٹ مل جائے۔

 

Copyright © 2025 JAAG DIGITAL. All Rights Reserved