مقبول ترین
ن لیگ نے سیاست کی قربانی نہیں دی، سودا کیا ہے، انیق ناجی

سینئر تجزیہ کار و صحافی انیق ناجی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ریاست کے لئے کوئی قربانی نہیں دی، انہوں نے سودا کیا ہے۔
انیق ناجی کااپنے وی لاگ میں کہنا تھا کہ یہ جو کہتے ہیں ہم نےریاست کیلئے سیاست قربان کردی،قربانی ایک بہت اعلی عمل ہوتا ہے، آپ اپنے کسی پیارے کے لئے کوئی چیز قربان کرتے ہیں، قربانی کے بعد یہ نہیں ہوتا جو ان کے ساتھ ہو رہا ہے، انہوں نے سودا کیا ہے، قربانی کچھ نہیں دی،انہوں نےمقدمے اپنے ختم کرانے تھے پیسہ کمانا تھا،یہ نہ ختم ہونے والی حوس ہے، جو کبھی ختم نہیں ہو سکتی لہذا انہوں نے مزید پیسہ کمانا تھا، انہوں نے اپنے ضمیر کا سودا دن دیہاڑے کیا ہے، سب کے سامنے کیا ہے،
انہوں نے کہا کہ میڈیا ہاؤسزاور میڈیا پلیٹ فارم جنہوں نےن لیگ کی کردار کشی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی انہی کو یہ اربوں روپے کے اشتہار جاری کر رہے ہیں، کوئی حساب لینے والا نہیں، انہوں نےیہ حکومت لینے کے لئے اپنا سب کچھ اپنی روح اپنا ضمیر شیطان کو بیچ دیا،انیق ناجی کا کہنا تھا کہ ن لیگ والےاسٹیبلشمنٹ سے جوتے بھی کھا تے ہیںاور جاتے بھی نہیں ہیں،حکومت لے کے بیٹھے ہوئے ہیں اختیار نہیں ہے،اس کے بعد کوئی عزت ہو سکتی ہے؟
انہوں نے انکشاف کیا کہ مسلم لیگ ن کے ایک اہم رکن اسمبلی نےملاقات میں کہا ہےکہ ہم تو بس عمران خان کے گرد دائرے میں گھومے جا رہے ہیں، ہمارے پلے کچھ رہ ہی نہیں گیا۔انہوں نے کہا کہ جتنا غیر اہم جیل میں بیٹھ کے عمران خان نے اس حکومت کر دیا ہے اس کی کوئی مثال ہی نہیں ہے۔
انیق ناجی نے اس کے بعد اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ جو لوگ مقتدرہ کے بجائے سویلین اقتدار دیکھنے کے خواہش مند تھے وہ نواز شریف کو سپورٹ کرتے رہے کہ یہ واحد عزت دار آدمی ہے جو آئین کی بالادستی چاہتا ہے،وہی لوگ آج بھی سویلین اقتدار کی خاطر کھڑے ہیں لیکن انہیں نواز شریف سے الگ ہونا پڑا،اپنی جگہ کس نے چھوڑی ؟ کون بدلا ؟ بے وفا کون ؟