تمام سیاستدان اندر سے ہم صحافیوں سے نفرت کرتے ہیں، نصرت جاوید

سینئر صحافی نصرت جاوید نے پیکا قانون پہ ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تمام سیاستدان اندر سے ہم سے نفرت کرتے ہیں، حکمران سیدھا سیدھا کہہ دیں کہ ہم نے پورے میڈیا کو پی ٹی وی کے چھوٹے چھوٹے ہم اثر جڑواں بچے بنانا ہے۔

سینئر صحافی نصرت جاوید نے ٹی وی ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے پیکا  قانون کے تحت پکڑا گیا تو میں نہ تو خود ضمانت دوں گا اور نہ ہی اپنے دفاع کے لیے لڑوں گا کیونکہ یہ کالا قانون ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اس جرم میں تمام سیاسی جماعتیں شامل ہیں، کیونکہ ہم تمام سیاستدانوں کو بھگت رہے ہیں، یہ تمام سیاستدان اندر سےہم صحافیوں سے نفرت کرتے ہیں، یہ جاگیردارانہ مزاج رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے بے نظیر کی روح بھٹک رہی ہوگی، پیپلزپارٹی کے رہنما وہاں موجود تھے ، بعد میں کہنے لگے سزائیں تھوڑی زیادہ ہیں لیکن پھر منظور کروا لیں۔

 

نصرت جاوید کا کہنا تھا کہ آپ سیدھا سیدھا یہ کہہ دیں کہ ہم نے پورے میڈیا کو پی ٹی وی کے چھوٹے چھوٹے ہم اثر جڑوا ںبچے بنانا ہے، یہ اصل میں میڈیا انڈسٹری کا گلا گھونٹنے کا ارادہ ہے۔

 

 

مظہر عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہ یہ میڈیا کے لئے نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو بنایا جا رہا ہے، میں ہمیشہ سے کہتا ہوں اس ملک میں منسٹری آف انفارمیشن دراصل منسٹری آف ڈس انفارمیشن ہے، ڈس انفارمیشن اور کرپشن کا سب سے بڑا ذریعہ یہی منسٹری ہے، اب مسئلہ یہ ہے کہ اگر میں کہوں آٹھ فروری کی حکومت جعلی ہے اور کیا یہ فیک نیوز ہوگی ؟ محمد مالک نے کہا کہ اگر میں کہتا ہوں معیشت کی حالت ایسی ہے کہ ڈالر تین سو روپے کا ہو جائے گا تو کیا اس پہ بھی یہ قانون لاگو ہوگا ؟

 

Copyright © 2025 JAAG DIGITAL. All Rights Reserved