مقبول ترین
نوازشریف جب زبان کھولیں گے تو کوئی انکے سامنے ٹھہر نہیں سکے گا، جاوید لطیف

رہنمامسلم لیگ ن جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف نے جتنی قربانیاں دے کے پاکستان کی خدمت کی ، پاکستان کی تاریخ میں ایسا لیڈر نہیں آیا، جو سمجھتے نوازشریف کی مقبولیت ختم ہوگئی، نواز شریف جب زبان کھولیں گے تو پاکستان میں ایک ایسا ماحول بن جائے گا کہ نواز شریف کے سامنے کوئی چیز ٹھہر نہیں سکے گی۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ جو سمجھتے نوازشریف کی مقبولیت ختم ہوگئی، نواز شریف جب زبان کھولیں گے جب بات کریں گے تو پاکستان میں ایک ایسا ماحول بن جائے گا کہ نواز شریف کے سامنے کوئی چیز ٹھہر نہیں سکے گی، نواز شریف پہلے اگر نہیں بولتے تھے تو اس میں پاکستان کا مفاد تھا آج پاکستان کا مفاد اسی میں ہے کہ نواز شریف حقائق قوم کو بتائیں۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس ارشادحسن کے حوالے سے جس طرح بات پیش کی جارہی ہےمیں سمجھتا ہوں اس وقت کے امریکی صدر نے ریلیف نہیں دلوایااور ایسی مداخلت نہیں کی، لیکن ایک ذاتی تعلق نواز شریف سے تھا ،حقیقت یہ ہے کہ اس وقت نواز شریف کی مقبولیت اور ایٹمی دھماکوں کی وجہ سے عالمی قوتیں نواز شریف کوہٹانا چاہتی تھیں۔
نواز شریف تین بار وزیراعظم رہے ہیں، انکے پاس کتنے راز ہوں گے، اب یہی فرق ہے عمران خان اور نواز شریف میں، عمران خان اپنی مقبولیت کے لئے ایک جملہ بول کے پاکستان کو نقصان پہنچا دیتا ہے ، مگر نواز شریف نے کبھی زبان نہیں کھولی۔
جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ جو ذہن سازی نوجوانوں کی کر دی گئی ہےکہ یہی چور ہے، یہی ڈاکو ہے، اسی نے قرضے لیے، اسی نے مہنگائی کی، اسی نے پاکستان کو برباد کر دیا، نواز شریف نے 2014 میں دھرنوں کے باوجود، جب جنرل فیض اور جنرل پاشا جیسے لوگ بھی شامل تھے،تب پاکستان کے اندھیرے دور کئے،مہنگائی کو کنٹرول کیا، دہشت گردی کا خاتمہ کیا، لوگوں کو روزگار ملنا شروع ہوا، آج آپ جو ترقی دیکھ رہے ہیں یہ اس کے باوجود ہوئی کہ جب وہ بے اختیار تھے۔
انہوں نے کہا کہ آج لوگ کہتے ہیں کہ آپ کا نعرہ ووٹ کو عزت دو کہاں گیا، نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو آج سے شروع نہیں کیا انہیں 35 سال اس جدوجہد میں ہو گئے ہیں، آج بھی کہا جاتا ہے کہ نواز شریف اگراقتدار میں ہوتے تو اتنا لمبا پیریڈ نہیں گزار سکتے، کیونکہ آپ اپنے اختیارات اپنی طاقت کا ناجائز استعمال کریں گے تو نواز شریف کھڑا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یہی انقلاب ہےجو نواز شریف کی جدوجہد کے نتیجے میں ادارے کے ترجمان نے کہا کہ ہم غیر سیاسی ہو گئے ہیں، یہ ہماری پرامن جدوجہد تھی، پاکستان اس گرداب میں نہ پھنسا ہوتا تو نواز شریف الیکشن لڑنے کے لئے تیار نہیں تھے،نواز شریف نے پاکستان کے لیے جو قربانیاں دی ہیں جو پاکستان کی خدمت کی مشکلات اور مصبیتیں اٹھا کے، پاکستان کی تاریخ میں ایسا لیڈر نہیں آیا۔