مقبول ترین
کیا ایف بی آر کے افسران گدھا گاڑی پر جا کر ٹیکس اکٹھا کریں؟ حنیف عباسی
رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے ایف بی آر افسران کو گاڑیاں نہ دینے کے معاملے پر سوال اٹھایا ہے کہ کیا افسران گدھا گاڑی پر جا کر ٹیکس اکٹھا کریں گے۔
حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی گاڑیوں پر شور مچا ہے ، ایف بی آر کے افسران کو گاڑیاں نہیں دیں گے تو وہ ٹیکس کیسے اکٹھا کریں گے۔
اے آر وائے نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ کہا کہ پاکستان سے اب گالم گلوچ کی سیاست ختم ہونی چاہیے، برآمدات بڑھ رہی ہیں، شرح سود کو کم کیا گیا ہے ، اب امریکا اور روس میں مقابلہ بڑھ گیا ہے اور امریکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔