مقبول ترین
آستین کے سانپ ہماری پارٹی میں زیادہ ہو گئے ہیں، علی امین گنڈاپور
وزیر اعلی خیبرپختونخوا اور تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ آستین کے سانپ ہر پارٹی میں ہوتے ہیں، ہماری پارٹی میں تھوڑے زیادہ ہو گئے ہیں۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ جو بھی خود کو پارٹی سے منسلک کر دیتا ہے اس کے بعد ایسے بیانات دیتا ہے یا ایسی حرکت کرتا ہے جس سے پارٹی کو نقصان ہوتا ہے، ایسے آستین کے سانپ ہر پارٹی میں ہوتے ہیں ہماری پارٹی میں تھوڑے زیادہ ہو گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پراپیگنڈا جو کر رہے ہیں سمجھ جائیں وہ خان صاحب کے بیانیے کے خلاف جا رہے ہیں۔
آستین کے سانپ ہر پارٹی میں، ہماری پارٹی میں زیادہ ہیں، علی امین گنڈاپور#ARYNews pic.twitter.com/AfSaFENDoW
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) February 4, 2025