مقبول ترین
عمران خان سے مل کے کئی رہنماؤں کو فارغ کراؤں گا، یہ قیادت ہمیں نہیں چاہیے، اعظم سواتی

رہنما تحریک انصاف اعظم سواتی نے کہا ہے کہ پہلی فرصت میں عمران خان سے مل کے کئی رہنماؤں کو فارغ کراؤں گا، یہ قیادت ہمیں نہیں چاہیے
مانسہرہ میں استقبالیہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ میں بددعا دیتا ہوں جو بھی ملک کے اندر ، خیبرپختونخوا میں عمران خان کو دھوکہ دے رہا ہے اوربشری بی بی کو دھوکہ دے رہا ہے، اللہ ان کی نسلوں کو تباہ کرے، جو کرپشن کر رہا ہے اسکی نسلوں کو تباہ کرے، آج مانسہرہ میں سب سے بڑی کرپشن ہو رہی ہے، میں نے علی امین سے کہا، ڈی سی کرپشن نہیں کر رہا، عوامی نمائندے اور انکے کارندے کر رہے ہیں۔
اعظم سواتی نے کہا کہ پہلی فرصت میں عمران خان سے پوچھوں گا کہ میرے ساتھ 1100 تمہارے کارکن قید تھے، ہماری قیادت کہاں تھی؟ پروٹوکول لینے والوں اسمبلیوں میں بیٹھنے والوں نے عمران خان کے لئے کیا کیا؟
اعظم سواتی نےاستقبالیہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ان لوگوں کو ننگا کروں گا، یہ عمران خان کے ساتھ نہیں ہیں، اپنے پروٹوکول کے ساتھ ہیں،اپنے جھنڈوں کے ساتھ ہیں، یہ گاڑیوں پر جھنڈے جیل میں قید کارکنوں کی وجہ سے ہیں، اگر کارکنوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں تو انہیں جھنڈے لگانے اور پروٹوکول کا کوئی حق نہیں ہے، میں عمران خان کو بتاؤں گا، سزا وہی دے گا، میں وعدہ کرتا ہوں یہ جھنڈے اتریں گے۔
اعظم سواتی کی وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کو تنبیہ
جھنڈے اترنے اور سیٹیں خالی ہونے کا دعوی بھی کردیا pic.twitter.com/zHUruHuCY8— Muhammad Faheem (@MeFaheem) February 7, 2025