مسلم لیگ ن میں نظریات کبھی تھے ہی نہیں، شیخ روحیل اصغر

رہنما مسلم لیگ ن شیخ روحیل اصغر کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن میں نظریات کبھی تھے ہی نہیں، ملک میں جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں تجزیہ کر لیں وہ سیاسی جماعتیں نہیں ہیں،یہ ذاتی جماعتیں ہیں،نون لیگ سے ن نکال دیں کوئی نہیں بچے گا، گراس روٹ کی پارٹی نہیں ہے۔

نواز شریف کی ناراضگی سے متعلق سوال پر ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف کس سے ناراض ہیں، میں آج تک اس سوال کو سمجھ نہیں پایا ، سگا بھائی ملک کا وزیراعظم ہے، بیٹی وزیراعلی ہے، کس سے ناراض ہیں؟ بیٹی سے یا بھائی سے ؟ آزاد ڈیجیٹل پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک سال ہو گیا ہے ملاقات نہیں ہوئی اور مجھے کوئی خواہش بھی نہیں ہے ، نہ مجھے ان سے کام ہے نہ میں کسی کمیٹی کا ممبر ہوں۔میرے کہنے سے کون ٹھیک ہوتا ہے، بہت دفعہ کہہ چکا ہوں وہ ماننے کو تیار نہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں نظریات کبھی تھے ہی نہیں، ملک میں جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں تجزیہ کر لیں وہ سیاسی جماعتیں نہیں ہیں، یہ ذاتی جماعتیں ہیں، نون لیگ سے ن نکال دیں کوئی نہیں بچے گا، گراس روٹ کی پارٹی نہیں ہے۔

 

شیخ روحیل اصغر کا کہنا ہے کہ سیاست کرنی ہے تو مسلم لیگ ن کو بہت پہلے سوچ لینا چاہیے تھا ، آپ نے اپنے ہاتھوں سے سندھ گنوا دیا،بلوچستان گنوا دیا، خیبرپختونخوا گنووا دیا، پنجاب کی کیا صورتحال ہے؟آج الیکشن کرائیں، ن لیگ کہاں ہوگی؟

 

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سکولوں میں بچوں کو دودھ پلانے کے پراجیکٹ کا سنا، عقل کے اندھو، اڑھائی کروڑ بچہ جو سکول سے باہر ہے وہ کیوں باہر ہے؟ اسلئے کہ انکے ماں باپ ایفورڈ نہیں کر سکتے، اصل دودھ کے حقدار وہ ہیں، جس کے تن پہ کپڑے نہیں ہیں جس کے پاؤں میں جوتے نہیں ہیں اسکو کون پوچھے گا ؟

 

پی ٹی آئی سے متعلق سوالات پہ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو 26 نومبر والے احتجاج سے بہت نقصان پہنچا ہے، اب پی ٹی آئی اس قسم کا شو نہیں کر سکے گی، سیاست میں دروازے بند نہیں کئے جاتے لیکن پی ٹی آئی کا مسئلہ یہ تھا کہ سب دروازے بند کر دیے، معافی کے سوال پر شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ پی ٹی آئی اگر معافی مانگتی ہے تو اسی کی سیاسی وفات ہو جائے گی۔سختی کے سوال پر شیخ روحیل اصغر کہنا تھا کہ عمران خان پہ کوئی سختی ہے ہی نہیں، اب وہ دور نہیں ہے، تگڑے کے ساتھ تو لڑائی بنتی ہی نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئی سیاسی اسیر نہیں ہے، یہ سب کسی نا کسی کریمنل کیس میں ملوث ہیں۔

Copyright © 2025 JAAG DIGITAL. All Rights Reserved